وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے معرکہ حق میں عظیم فتح ملی
بانی پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں سے پاکستان ڈیفالٹ کے قریب تھا: وفاقی وزیر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکہ حق کیبعد معرکہ ترقی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔پنجاب کے ضلع نارووال میں سڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کے چرچے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی بدولت پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا۔اْنہوں نے کہا کہ مسلح افواج نیبھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا،وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے معرکہ حق میں عظیم فتح ملی،افغانستان سے ہونیوالی جارحیت کا بھی منہ توڑجواب دیا گیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنیشہدا پرفخر ہے، مسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، معرکہ حق کیبعد معرکہ ترقی کی کامیابی کیلیے سب کواپنا کردارادا کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلیے کوشاں ہیں، ملک انتہا پسندی اورفساد کا متحمل نہیں ہو سکتا۔