چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اور پبلک نیوز میاں محمد مشتاق مہمان خصوصی تھے‘ہیون اور برلن بلاک میں کمرشل اور رہائشی پلاٹس کی بیلٹنگ کی گئی
26 سو سے زائد پلاٹس کی بیلٹنگ ڈائریکٹر الرحمن ڈویلپرز میاں عبدالرزارق‘میاں ولید اور دیگر مہمانوں کی جانب سے کروائی گئی
سیالکوٹ(بیورو رپورٹ‘پبلک نیوز)الرحمن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کے فیز 1 کے دو بلاکس کی بیلٹنگ کر دی گئی ، سیالکوٹ میں منعقدہ اس شاندار تقریب میں چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق مہمان خصوصی تھے‘بیلٹنگ کی تقریب میں ڈیلرز اور پلاٹس مالکان نے بھرپور شرکت کی اور اپنا پلاٹ نمبر حاصل کیا ، ہیون اور برلن بلاک میں 2 پانچ مرلہ کے کمرشل اور 10 مرلہ تک کے رہائشی پلاٹس کی بیلٹنگ کی گئی مہمان خصوصی چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں مشتاق نے پلاٹس کی بیلٹنگ کی ‘ اس موقع پر انہوں نے کہا یہ ہمارا اپنا شہر ہے ‘ ادھر کے لوگ پازیٹو ہیں انہوں نے ہمارے اس منصوبے کو بھی پازیٹو لیا ‘ پاکستان میں کلائنٹ موجود ہے بس اس کا اعتماد جیتنا ہوتا ہے ‘ہمارے ساتھ ڈیلرز ہیں جو پہلے دن ہماری فیملی کا حصہ تھے آج یہ سارے لوگ جنہوں نے پلاٹ لیے ہیں وہ ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور اسی طرح ہم سلوک اتفاق محبت پیار سے آگے بڑھتے رہیں ا‘للہ ہمارے رزق میں بھی اضافہ دے اور عزت میں بھی اضافہ دے ‘ 26 سو سے زائد پلاٹس کی بیلٹنگ ڈائریکٹر الرحمن ڈویلپرز میاں عبدالرزاق‘ ڈائریکٹر پبلک نیوز میاں ولید، اور دیگر مہمانوں کی جانب سے کروائی گئی