الرحمن گارڈن فیز 2 میں اے آر ہسپتال کے پہلے آئی سی یو کا افتتاح:میاں محمد مشتاق

الرحمن گارڈن فیز 2 میں اے آر ہسپتال کے پہلے آئی سی یو کا افتتاح:میاں محمد مشتاق

آئی سی یو کا افتتاح الرحمن ڈویلپرز  اور پبلک نیوز کے چیئرمین میاں محمد  مشتاق نے کیا‘ مریضوں کو علاج کے لئے دور دراز جانے کی زحمت سے چھٹکارا مل گیا
میری نیت تھی اس علاقے کے لوگوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں جو پوری ہو گئی:میاں محمد مشتاق‘تجربہ کار ڈاکٹر ہر وقت موجود رہیں گے:میاں عبدالرزاق

لاہور(رپورٹ:نتاشہ رحمن)الرحمن گارڈن فیز ٹو کے اے آر ہسپتال میں پہلے آئی سی یو کا افتتاح کر دیا گیا۔آئی سی یو کا افتتاح الرحمن ڈویلپرز  اور پبلک نیوز کے چیئرمین میاں محمد  مشتاق نے کیا۔ مریضوں کو علاج کے لیے دور دراز جانے کی زحمت سے چھٹکارا مل گیا۔اے آر ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ چار بستر پر مشتمل آئی سی یو کا افتتاح کیا گیا‘اس موقع پر چیئر مین الرحمن ڈویلپرز اور پبلک نیوز میاں محمد مشتاق نے کہا 2013میں ہم نے یہ چھوٹا سا پودا لگایا تھا‘اس وقت دوستوں نے کہا یہ آپ کا شعبہ نہیں ہے‘اس کو کامیاب کرنا بڑا مشکل کام ہوگا‘میں نے کہا تھا بات شعبے کی نہیں ہوتی بات نیت کی ہوتی ہے‘میری نیت یہی تھی اس علاقے کے لوگوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ انہیں کہیں دور نہ جانا پڑا‘آج میری یہ نیت پوری ہوگئی  ہے‘عوامی خدمت کا یہ مشن جاری رہے گا‘۔ وائس چیئرمین الرحمن گارڈ ن میاں عبدالرزاق نے کہا مریضوں کے علاج کے لیے تجربہ کار ڈاکٹر ز کی زیرنگرانی یہ آئی سی یو ہر وقت کھلا رہے گا۔اے آر ہسپتال کے آئی سی یو میں چار وینٹی لیٹرز کے علاوہ دیگر مشینیں اور آلات موجود ہیں جس سے مریضوں کو ہر طرح کی طبی سہولت میسر آئے گی۔