فیسٹیول میں شرکاء کیلئے میوزیکل پروگرام، فوڈ سٹریٹ، کِڈز فن زون اور گرینڈ فائر ورکس سمیت متعدد تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا
ڈائریکٹر الرحمن گارڈن میاں عبدالرزاق نے شرکاء کو جشن آزادی کی مبارکباد دی‘ پاکستان اور افواج کے حق میں نعرے لگائے
لاہور (رپورٹ: جابر وقاص‘فوٹوگرافی زبیر محفوظ) جشن آزادی کے موقع پر الرحمن گارڈن فیز 7 میں شاندار الرحمن آزادی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول میں انفلوائینسرز، گلوکاروں اورگارڈن کے رہائشیوں سمیت اہلیان لاہور نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستان کی 79 ویں سالگرہ کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ فیسٹیول میں شرکاء کے لئے لائیو میوزیکل پرفارمنسسز، فوڈ سٹریٹ، کِڈز فن زون اور گرینڈ فائر ورکس سمیت متعدد تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا، ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا‘معروف گلوکارہ نورا ںلال اور طاہر عباس کی لائیو پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا ، ڈائریکٹر الرحمن گارڈن میاں عبدالرزاق نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان و افواج کے حق میں نعرے لگائے ‘فیسٹول ، میوزک کنسرٹ اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے پر شہری بے انتہا خوشی نظر آئے‘ 12 بجتے ہی گرینڈ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا‘تقریب میں انفلوائینسرز خاص کر ڈکی بھائی‘ اہلیہ عروب جتوئی اور سجل ملک سمیت دیگر نے شرکت کی اور سٹیج پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے