سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر امیگریشن فرخ ، ڈرائیور کی ضمانت منظور کر لی

ملزم پر رشوت کا الزام ، آپ کے پاس ایسا کوئی شاہد نہیں جس سے ثابت ہو کہ رقم کرپشن کی ہے 
 اسلام آبا ( آن لائن)سپریم کورٹ نے پشاور سے گرفتار ڈائریکٹر امیگریشن فرخ جمال صدیقی کی ضمانت منظور کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ڈرائیور محمد حکیم کی ضمانت بھی منظور کرلی ہے۔کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس میں ملزم پر مہاجرین سے رشوت لینے کا الزام تھا۔ دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی شفقت عباسی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم فرخ جمال سے موقع سے چھ لاکھ روپے برآمد ہوئے تھے جبکہ ان کی نشان دہی پر گھر سے مزید ایک کروڑ روپے نقد رقم برآمد کی گئی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ملنے والی گاڑیاں اور دیگر اشیاء بھی ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ انہوں نے ریمارکس میں کیا کہ ہمارا ملک کرپشن کے کینسر میں مبتلا تو ہے، مگر عدالت نے حقائق اور دلائل مکمل ہونے پر ڈائریکٹر فرخ جمال صدیقی اور ان کے ڈرائیور محمد حکیم دونوں کی ضمانت منظور کرلی۔