عالمی برادری جنگ کے بجائے مذاکرات سے تنازعات حل کرے:بلاول بھٹو

 ایران امریکہ اسلام آباد ایم اویو نے ثابت کیا  ہے جنگ سے مکالمہ بہتر اور تنازع سے سفارت کاری زیادہ طاقتور ہے:عالمی یوم امن پر پیغام
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ امن کے موقع پر کہا ہے کہ عالمی برادری پرامن دنیا کی بنیاد مکالمے، سفارت کاری، انصاف اور ریاستوں کی خودمختاری کے احترام پر رکھے، دنیا کے مختلف خطوں میں جاری تنازعات نے ثابت کر دیا ہے کہ عسکری محاذ آرائی سیاسی تنازعات کا پائیدار حل نہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادری جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کی راہ اختیار کرے۔ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرکے امن کے عزم کا عملی مظاہرہ کیا، جبکہ ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نے ثابت کیا کہ جنگ سے مکالمہ بہتر اور تنازع سے سفارت کاری زیادہ طاقتور ہے