امریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، پاکستان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹونے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے۔پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کو پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگا۔ان کاکہنا تھا پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے، پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہیگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے