دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بزرک خاتون کو راستہ دینے کی ویڈیو وائرل

دبئی (آئی این پی )دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عاجزی کی مثال قائم کر دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیخ محمد بن راشدالمکتوم کی بزرک خاتون کو احتراما راستہ دینے کی ویڈیو وائرل  ہے ۔   ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ محمد بن راشدالمکتوم اپنے محافظوں کے ہمراہ شاپنگ مال میں موجود ہیں۔شاپنگ مال میں ایک بزرگ خاتون شیخ محمد بن راشد المکتوم کے سامنے آجاتی ہیں جسے ان کے محافظ روکنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم انہوں نے اپنے محافظوں کو روکا اور بزرک خاتون کو احتراما راستہ دے دیا۔