شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پائیدار امن ناگزیر ہے:عالمی یوم امن پر پیغام
لاہور (سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔انہوں نے امن کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں قیام امن کے لئے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے افسروں اور اہلکاروں کے جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں امن وامان کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل پولیس اوراور دیگر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو بھی سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں امن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کیا۔ عالمی یوم امن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ عالمی یوم امن ہمیں برداشت اور رواداری پر عمل پیرا ہونے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پائیدار امن ناگزیر ہے۔امن ترقی اور خوشحالی کی بنیادی ضرورت ہے