ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر ہے، نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹرپرائز کی راہ پر گامزن کرے گی
یتیم بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت دینا قابل تحسین ہے:کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کے بانی اورایس او ایس ویلج کے صدر سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے بالکل تیار ہے، ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے،انہوں نے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کے بانی اور سابق سی ای او چانگ پنگ ڑاو سے ملاقات کے دوران کہا نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹر پرائز کی راہ پرگامزن کرے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کیلئے تیار کر رہے ہیں‘ ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹرپرائز کی راہ پر گامزن کرے گی۔دریں اثناء زیراعلی پنجاب سے ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیری جے وردوفا نے ملاقات کی‘اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں محفوظ چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔ بے بس اور لاوارث بچوں کا سہارا بننے پر ایس او ایس ویلج کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایس او ایس سکولز کی معیاری تعلیم اور یوتھ ہوم کے ذریعے نوجوانوں کو خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا قابل تحسین ہے