ٹرمپ سعودی ولی عہد کی اپیل پر حوثیوں پر حملے کیلئے تیار تھے، عین وقت پر فیصلہ بدلا: امریکی اخبار

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی میڈیا پر دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی درخواست پر یمن میں حوثیوں کے خلاف حملے کا حکم دیا تھا تاہم حملے سے قبل ہی اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کارروائی رکوا دی تھی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ سے حوثیوں کے خلاف کارروائی میں امریکا کو شامل ہونے کی درخواست کی تھی جس کے بعد ٹرمپ نے پینٹاگون کو حملے کی تیاری کی ہدایت دی تھی۔