تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل کے ایک اخبار نے دعوی کیا ہے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے تہران کا دورہ اسلئے کیا ہے تاکہ یمن کے حوثی باغیوں کے ساتھ جاری جنگ کو رقم دے کر بند کرایا جاسکے۔اسرائیلی اخبار اسرائیل ہایوم میں خلیجی خطے کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مجوزہ معاہدے کے تحت ریاض، ایران کی وساطت سے حوثی باغیوں کو ایک ارب ڈالر کی رقم منتقل کرے گا۔رپورٹ کے مطابق، سعودی وزیر دفاع یہ رقم ہرکیولیس ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے میں اپنے ساتھ لائے تھے