رائیونڈ: پولیس اہلکار پر جنسی زیادتی کا الزام جھوٹا قرار، مدعی خاتون پر مقدمہ درج

رائیونڈ: پولیس اہلکار پر جنسی زیادتی کا الزام جھوٹا قرار، مدعی خاتون پر مقدمہ درج

رائیونڈ میں پولیس اہلکار ارسلان اور اس کے ساتھیوں پر خواتین سے جنسی زیادتی اور ویڈیوز بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

 تاہم، تفتیش کے دوران مدعی خاتون اور گواہوں نے عدالت میں ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کرانے سے بھی اجتناب کیا۔ مزید برآں، مدعی اور گواہوں نے ملزمان سے مصالحت نامہ پیش کیا۔ ان وجوہات کی بنا پر، صدر ڈویژن پولیس نے جنسی زیادتی کے الزام کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مدعی خاتون اور دو گواہوں کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھوٹا مقدمہ درج کرا کے تفتیشی وسائل کا ضیاع کیا گیا۔