زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کر مرد کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کر مرد کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون نے ایک شہری کے خلاف جعلی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا۔

یہ مقدمہ تھانہ سرائے سدھو میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔خاتون کے الزامات کے بعد 9 اکتوبر کو ایک شخص کے خلاف بھی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لیا۔ تاہم، تفتیش کے دوران پولیس کو شواہد سے پتہ چلا کہ ملزم بے گناہ ہے، جس کے بعد اسے رہا کردیا گیا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون نے یہ مقدمہ مبینہ طور پر بلیک میلنگ اور رقم بٹورنے کے مقصد سے درج کروایا تھا۔ پولیس نے حقائق کے سامنے آنے کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا ہے اور اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی جا رہی ہے۔