پاکستان-ساؤتھ افریقہ ویمن کرکٹ میچ کے سکیورٹی اہلکار غیر حاضر، 20 اہلکار معطل

پاکستان-ساؤتھ افریقہ ویمن کرکٹ میچ کے سکیورٹی اہلکار غیر حاضر، 20 اہلکار معطل

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ویمن کرکٹ ٹیموں کے میچ کے دوران روٹ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر نکلے، جس کے بعد ایس پی اے آر ایف نے اے ایس آئی سمیت 20 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

اہلکاروں کو مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور مال روڈ پر تعینات کیا گیا تھا، مگر وہ اپنی ڈیوٹی سرانجام نہ دے سکے۔ معطل اہلکاروں میں کانسٹیبل جاوید، کانسٹیبل نواز، ہیڈ کانسٹیبل گلفام، ہیڈ کانسٹیبل نور محمد، کانسٹیبل عبدالرشید، زہیب چوہان، کانسٹیبل شکیل، کانسٹیبل رضوان، کانسٹیبل منظور، اے ایس آئی محمد حنیف، کانسٹیبل مظہر علی، کانسٹیبل سرفراز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کانسٹیبل امتیاز، کانسٹیبل شہباز، کانسٹیبل ناصر علی، کانسٹیبل اسد نوید، کانسٹیبل وقاص، کانسٹیبل ہارون، کانسٹیبل احسن، کانسٹیبل عثمان، کانسٹیبل شکیل بھی معطلی کی فہرست میں شامل ہیں۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ایس پی اے آر ایف نے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔