لاہور: ساؤتھ افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔
دورہ پاکستان میں ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں 16، 19 اور 22 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں تین ون ڈے میچز کھیلیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 16 ستمبر کو ہوگا، دوسرا میچ 19 ستمبر اور تیسرا 22 ستمبر کو شیڈول ہے۔ساؤتھ افریقہ کی ٹیم آج آرام کرے گی اور 13 ستمبر سے پریکٹس سیشنز کا آغاز کیا جائے گا۔