نہر سے نامعلوم لاش برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے اطلاع ملنے پر واٹر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال لیا پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ابتدائی شبہ ہے کہ نامعلوم شخص کو قتل کر کے نہر میں پھینکا گیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تاہم حتمی وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ متوفی کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔