خاتون کوقتل ، شوہر کوزخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) مصری شاہ میں خاتون کو قتل اور اس کے شوہر کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصلات کے مطابق ملزم نے معمولی لڑائی جھگڑے کی بنا پر میاں بیوی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 40 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔