ویب ڈیسک: فلم ’جوش‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی سابق اداکارہ پریا گل نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران ایک یادگار اور عجیب لمحے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ فلم کے ایک سین کے دوران انہیں کہا گیا کہ وہ شاہ رخ خان کو تھپڑ ماریں۔ پریا گل کے مطابق یہ سین ان کے لیے انتہائی مشکل تھا کیونکہ وہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی فین ہیں۔پریا گل نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر منصور خان بار بار اس بات کی نشاندہی کرتے کہ تھپڑ میں وہ احساس ہونا چاہیے جو ایک لڑکی کے لیے مناسب ہو۔ مسلسل کوششوں کے بعد شاہ رخ خان نے خود کہا: ’تم مجھے مارو، مارو مجھے‘، اور منصور خان نے بھی کہا: ’مارو اسے مارو‘۔
آخر کار پریا گل نے تھپڑ مارا، جس کے بعد سیٹ پر مکمل سناٹا چھا گیا۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کے کیمرا مین نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لڑکی اپ سیٹ ہوگئی ہے، اس نے کنگ خان کو تھپڑ مارا ہے، اور اب لڑکیاں اس سے نفرت کریں گی۔‘یہ واقعہ پریا گل کے فلمی کیریئر کا ایک یادگار لمحہ بن گیا، جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتیں۔