مقبول شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کپل شرما کے کینیڈین کیفے پر ہونے والے حملوں کا ذکر مذاق کے انداز میں کر ڈالا۔
اکشے کمار نے شو میں کہا کہ کپل نے کلرز اور سونی پر کامیابیوں کے بعد اب نیٹ فلکس پر بھی تین سیزن مکمل کیے ہیں، ساتھ ہی دو فلموں کی شوٹنگ اور بیرون ملک ریسٹورنٹ کھولنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے جملہ کسا:"اتنی آمدنی ہے وہاں کہ گولیاں بھی چلنے لگ گئی ہیں۔"اس پر محفل قہقہوں سے گونج اٹھی جبکہ کپل شرما مسکرا کر خاموش رہ گئے۔
یاد رہے کہ کپل شرما نے اپنی اہلیہ کے ساتھ جولائی 2025 میں کینیڈا کے شہر سرے میں ’کپس کیفے‘ کا آغاز کیا تھا، جو عوامی پذیرائی حاصل کر رہا تھا۔ تاہم افتتاح کے صرف چھ دن بعد نامعلوم افراد نے کیفے پر فائرنگ کی، اور پھر 8 اگست کو دوبارہ 25 گولیاں چلائی گئیں۔