بابا گورو نانک کی 486ویں برسی کی تقریبات کا آج آخری روز اختتامی دعائیہ تقریب کے ساتھ ہوا، جہاں پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
گزشتہ شام نگر کیرتن کا مرکزی جلوس دربار ٹرمینل سے زیرو لائن تک نکالا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے یاتری تین روز تک دربار کے مہمان خانوں میں مقیم رہے اور انہوں نے حکومت پاکستان اور دربار انتظامیہ کے بہترین انتظامات کو سراہا۔یاتریوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے برسی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوت مان سنگھ نے بھارتی سکھ یاتریوں کو کرتارپور جانے کی اجازت نہ دینے پر مودی سرکار کے خلاف پارلیمانی سطح پر بھی احتجاج کیا تھا، مگر بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کی ایک نہ سنی اور سکھ یاتریوں کو مذہبی تقریب میں شرکت سے روک دیا۔