بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تقریبات شروع

لاہو ر (خصوصی رپورٹ)گردوارہ کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کرتارپور کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور سیلابی صورتحال کے بعد صفائی اور بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ان کے مطابق بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات ہفتہ سے شروع ہوگئی ہیں جو 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ مرکزی تقریب 22 ستمبر کو گردوارہ کرتارپور میں منعقد ہوگی۔