بابا گرو نانک جنم دن ،صوبائی وزیر کا انتظامات کا جائزہ

 رمیش سنگھ اروڑہ کا بابا گرو نانک کی سالگرہ تقریبات کو تاریخی بنانے کا اعلان
 لاہور (خصوصی رپورٹ) بابا گرو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صوبائی وزیر اقلیتی امور/ پردھان پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ اپنے دو روزہ دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ انہوں نے اس دوران گوجرانوالہ میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور بابا گرو نانک جی کی سالگرہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر پشاور پہنچے ،سکھ سنگت کے ہمراہ گورودوارے میں ہونیوالی عبادت میں حصہ لیا اور سنگت سے سالگرہ بارے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسکے اگلے روز وہ حسن ابدال پہنچے ،پنجہ صاحب گورودوار ے کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر اقلیتی امور نے بابا گرو نانک کی سالگرہ تقریبات تاریخی بنانے کا اعلان کردیا۔ جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ نے محکمہ اقلیتی امور کا بجٹ 200فیصد تک بڑھا دیا۔