ٹریفک حادثات،3افراد لقمہ اجل

ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ،55سالہ صدیق چل بسا ،2افراد خمی ، عرفان اشرف ہسپتال میں دم توڑ گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 3افراد جان گنوا بیٹھے چاجو چوک، نزد نیو سبزی منڈی مانگا رائیونڈ روڈ پر مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی شناخت 21 سالہ علی اور 29 سالہ ندیم کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ صدیق کے نام سے ہوئی ہے گارڈن ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 40 سالہ عرفان اشرف دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاکاہنہ کے علاقے اعظم چوک، فیروزپور روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 45 سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔