ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک عبور کرنے والے شخص کو کچل دیا،تیز رفتار کار نے بزرگ شہری کو ٹکر ماردی
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات، 2افراد لقمہ اجل بن گئے، کھیرا پل بی آر بی نہر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیاریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور سڑک عبور کرتے ہوئے ایک شخص کے درمیان پیش آیا۔ کالر کی اطلاع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک عبور کرنے والے شخص کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا بق تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے بزرگ شہری کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیبزرگ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیجاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 76 سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی