نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی شادی تقریباً 20 سال بعد ختم ہو گئی

نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی شادی تقریباً 20 سال بعد ختم ہو گئی

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کی معروف جوڑی، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نکول کڈمین اور گریمی ایوارڈ یافتہ کنٹری گلوکار کیتھ اربن کی شادی تقریباً بیس سال بعد ختم ہو گئی۔

دونوں 2006 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ یہ جوڑا کئی ماہ سے علیحدہ رہ رہا تھا، اور اگرچہ نکول کڈمین علیحدگی کی خواہش مند نہیں تھیں، مگر ازدواجی زندگی میں مشکلات نے دونوں کے لیے علیحدگی لازم کر دی۔ شادی کے ابتدائی سالوں میں کیتھ اربن کو نشے اور شراب نوشی کی لت کی وجہ سے بحالی مرکز میں داخل کرایا گیا تھا، جس میں نکول کڈمین اور قریبی دوستوں کی مداخلت نے ان کی زندگی بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ نکول کڈمین کی پہلی شادی مشہور اداکار ٹام کروز سے ہوئی تھی جو 1990 سے 2001 تک قائم رہی، اور اس کے بعد انہوں نے 2006 میں کیتھ اربن سے شادی کی تھی۔ یہ شادی اب اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے، جس کے بعد دونوں اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ مرکوز کریں گے۔