جی ٹی روڈ بائی پاس کے قریب ایک نامعلوم کار نے دو خواتین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق اور دوسری شدید زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی خواتین فیصل ٹاؤن کامونکی کی رہائشی تھیں۔ حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی خاتون کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بتائی گئی ہے۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور کار سوار کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور اسے جلد حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔