راولپنڈی: مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔
حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثہ مری روڈ پر پیش آیا جہاں دونوں خواتین سڑک عبور کر رہی تھیں کہ اسی دوران تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں خواتین سڑک پر گر کر زخمی ہوگئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی خاتون کو فوری طور پر بینظیر بھٹو اسپتال (بی بی ایچ) منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ثناء سلیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔دوسری جانب حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔