لیبیا میں پولیس اہلکاروں کے داڑھی رکھنے پر پابندی ختم

لیبیا میں پولیس اہلکاروں کے داڑھی رکھنے پر پابندی ختم

ویب ڈیسک: لیبیا میں پولیس اہلکاروں کے داڑھی رکھنے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔

 فوجی قیادت کی مداخلت اور عوامی ردعمل کے بعد وزارت داخلہ نے فیصلہ واپس لے لیا۔ وزارت داخلہ کے نائب وزیر فرج قعیم نے ہفتے کی شام اعلان کیا کہ پولیس اہلکار اپنی مرضی سے داڑھی رکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت داڑھی رکھنے کو پولیس کے ڈسپلن کے خلاف قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزائیں تجویز کی گئی تھیں۔پابندی کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اسے انفرادی آزادی میں مداخلت قرار دیا گیا، تاہم بعض حلقوں نے اسے پولیس کے نظم و ضبط اور وقار کے لیے ضروری بھی سمجھا۔