بی ایم سی اسپتال سے زیر علاج قیدی کے فرار ہونے کے معاملے پر، فرائض میں غفلت برتنے پر سیکیورٹی انچارج، سب انسپکٹر منظور احمد سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، پٹواری تاج محمد کو لورالائی جیل سے علاج کے لیے لایا گیا تھا، اور وہ قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ہے۔ ڈی آئی جی لورالائی نے ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پولیس کے مطابق، اہلکاروں کے خلاف بروری تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور فرار قیدی کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔