ا ٹلی:بحری جہاز پر تیز رفتار سے گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ قائم

روم (آئی این پی )اٹلی کے ڈرائیور نے ایک بحری طیارہ بردار جہاز کے ڈیک پر گاڑی دوڑا کر دنیا کا تیز ترین اسپیڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے  مطابق ڈرائیور کا نام فابیو بارونے ہے جنہوں نے اپنی سرخ اور سیاہ فراری SF90 پر یہ ریکارڈ بنایا۔انہوں نے 774 فٹ لمبے ڈیک پر ریس کے دوران 164 کلومیٹر فی گھنٹہ  ( 101.9 میل فی گھنٹہ ) کی رفتار حاصل کی اور بروقت بریک لگا کر خطرناک  اسکائی جمپ سے بچتے ہوئے گاڑی روک لی