چینی الیکٹرک کار کی رفتار نے دنیا کی تیز ترین گاڑی بگاٹی کا ریکارڈ توڑ دیا

بیجنگ (آئی این پی )چین کی بڑی کار کمپنی بی وائی ڈی کے لگژری برانڈ یانگ وانگ نے اپنی نئی ہائپر کار یو 9 ایکسٹریم  کے ساتھ یہ ثابت کر دیا ہے کہ مستقبل پٹرول کا نہیں بلکہ بجلی کا ہے۔ انہوں نے جرمنی کے ایک ٹریک پر اپنی کار کو تقریبا 496 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ناقابل یقین رفتار پر دوڑا کر بگاٹی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بگاٹی کی کاریں اتنی تیز اس لئے تھیں کہ ان میں بہت بڑا W16 انجن لگا ہوتا تھا جو ہزاروں ہارس پاور کی طاقت پٹرول جلا کر پیدا کرتا تھا۔ یہ پرانی اور بہت زیادہ تیل خرچ کرنے والی ٹیکنالوجی تھی۔