لندن(آ ئی این پی )برطانیہ کے مشہور براڈکاسٹر اور صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، وہ برطانوی نشریاتی ادارے کے "وائس آف انڈیا" کے نام سے جانے جاتے تھے ۔مارک ٹلی کو بھارت سے متعلق خبروں کا معتبر ترین رپورٹر اور تبصرہ نگار سمجھا جاتا تھا۔مارک ٹلی 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے عینی شاہد تھے ، انتہا پسند ہندوں کی جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد انہیں کئی گھنٹے ایک کمرے میں گزارنے پڑے