اے آئی اداکارہ ٹلی نورووڈ فیچر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی

 انسانی مصنفین، تکنیکی ماہرین اور اداکار بھی فلم میں اپنا کردار ادا کریں گے
نیو یارک (آن لائن) مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ورچوئل اداکارہ ٹلی نورووڈ جلد اپنی پہلی فیچر فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ورچوئل اسٹوڈیو پارٹیکل 6 نے اعلان کیا ہے کہ وہ Misaligned کے نام سے ایک فیچر فلم تیار کرے گا، جسے زیادہ تر مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنایا جائے گا، تاہم اس میں انسانی مصنفین، تکنیکی ماہرین اور اداکار بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔فلم کا عنوان Misaligned اس تصور کی عکاسی کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو انسانی اقدار اور مقاصد سے ہم آہنگ کرنے کی جدوجہد کس طرح درپیش ہے۔پارٹیکل 6 کی بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلائن وین ڈر ویلڈن کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اعلیٰ معیار کی کہانی پر مبنی فلم سازی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے، لیکن اس کے لیے انسانی مہارت، تخلیقی صلاحیت، درست فیصلہ سازی اور وقت کی ضرورت برقرار رہے گی۔