واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی ایچ ون بی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی صدر نے امیگریشن محدود کرنے کے لئے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی تھی اور اب ایچ ون بی ویزا پالیسی سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر اتوار کے روز سے نافذ ہو گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایچ ون بی ویزے رکھنے والوں یا ری نیو کرانے والوں پر نئی فیس کا اطلاق نہیں ہو گا تاہم نئے آرڈر سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونیکا خدشہ ہے