جدہ (آئی این پی )سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت عمرہ ویزہ ملنے کے ایک ماہ کے اندر سفر لازمی قرار دیا ہے، وزارت کے اعلامیمہ کے مطابق ویزا اجرا کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں ویزاخود بخود منسوخ ہو جائے گا۔ نئے قانون کے تحت ویزا ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے سے قبل کی مدت 3 ماہ سے گھٹا کر ایک ماہ کی گئی ہے تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد عازمین کو قیام کے لیے پہلے کی طرح 3 ماہ کا وقت ہی ملے گا