کولمبو میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور(آئی این پی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کی مختلف رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے دن بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا 50 فیصد امکان ہے، جبکہ شام 6 بجے کے قریب شہر میں 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔