ٹوکیو(آئی این پی )شمالی اور مغربی جاپان کے ساحلوں پر شدید برفباری کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رواں موسم سرما کی سرد ترین ہوائوں کے سبب جاپان کے شمالی اور مغربی ساحل برفباری کی لپیٹ میں ہیں، خاص طور پر بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق، ہوکورِیکو، نِیگاتا پریفیکچر اور توہوکو کے جنوبی حصے میں برف تیزی سے جمع ہونے کا امکان ہے