چین نے سی آئی اے کی جانب سے چینی جاسوسوں کی بھرتی کی کوشش کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

    بیجنگ(یواین پی)چین کی وزارت قومی سلامتی کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک چینی زبان میں ویڈیو جاری کی، جس میں چینی شہریوں کو جاسوسی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ سی آئی اے کے اس اقدام کو عالمی سطح پر انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ حالیہ سالوں میں چینی قومی سلامتی اداروں کی مضبوط کارروائیوں اور عوام کے فعال تعاون کی بدولت، چین میں سی آئی اے کا جاسوسی نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے۔ سی آئی اے ایک پرانی انٹیلی جنس ایجنسی ہونے کے ناطے آج انٹیلی جنس کے بنیادی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اشتہار بازی جیسی غیر مہذب حرکتوں سے دوسرے ممالک کے شہریوں کو غداری پر اکسا رہی ہے۔ یہ نامناسب اور اصولوں سے انحراف کرتی حرکت نہ صرف بین الاقوامی برادری کے ضمیر کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے، بلکہ ایک اناڑی اور مضحکہ خیز حرکت بھی ہے۔