امریکہ بھی روس پر سخت پابندیاں لگائے:یوکرینی صدر کا مطالبہ

 یورپی یونین کا روس کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں پر شکر گزار ہوں:زیلینسکی
کیف (آئی این پی )یوکرین کے صدر زیلینسکی نے کہا ہے روس پر سخت پابندیاں لگائے۔ عالمی  میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے یورپی یونین کی جانب سے روس پر لگنے والی نئی پابندیوں کے بعد اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا روس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرے گا۔صدر زیلینسکی نے کہا کہ میں یورپی یونین کا روس کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ یورپی پابندیوں کے اس نئے پیکج میں ہماری تجاویز پر دھیان دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب مجھے امید ہے کہ امریکا بھی روس کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گا۔