امریکا کیساتھ موثر سرمایہ کاری اور سکیورٹی معاہدے کے لیے تیار ہیں، صدر زیلنسکی کی ا مریکی ایلچی سے گفتگو
کیف (آئی این پی )یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے دوبارہ حملہ نہ کرنے کی گارنٹی دی جائے تو دیرپا امن قائم ہو سکتا ہے ، امریکا کے ساتھ موثر سرمایہ کاری اور سکیورٹی سے متعلق معاہدے کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زیلنسکی سے کیف میں امریکی ایلچی کیتھ کیلوگ نے ملاقات کی ہے جس میں یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے آخری لمحات میں مشترکہ نیوز کانفرنس منسوخ کردی۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکی درخواست پر مشترکہ نیوز کانفرنس منسوخ کی گئی۔ یوکرین کے لیے امریکی ایلچی سے اچھی بات چیت ہوئی۔علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کی صورتحال، قیدیوں کی واپسی اور حفاظتی ضمانتوں پر بات ہوئی ہے۔ ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین ،امریکا کے ساتھ سرمایہ کاری اور سکیورٹی کے حوالے سے ایک مضبوط اور فائدہ مند معاہدہ کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنے کا تیار ہے، یوکرین ایک مضبوط اور موثر سرمایہ کاری اور سکیورٹی معاہدے کے لیے تیار ہے ۔