پینٹاگون نے امریکی میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

نئے قواعد کے تحت خفیہ اور کنٹرولڈ غیر خفیہ دونوں طرح کی معلومات پر یہ پابندیاں لاگو ہوں گی
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی محکمہ دفاع(پینٹاگون ) نے فوجی امور کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر نئی سخت پابندیاں عائد کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹرز کو حلف نامے پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ وہ صرف وہی معلومات شائع کریں گے جنہیں باضابطہ طور پر جاری کرنے کی اجازت ہو۔ بصورت دیگر ان کے میڈیا کارڈ منسوخ کر دیے جائیں گے۔نئے قواعد کے تحت خفیہ اور کنٹرولڈ غیر خفیہ دونوں طرح کی معلومات پر یہ پابندیاں لاگو ہوں گی۔ اس کے علاوہ رپورٹرز کو پینٹاگون کی عمارت میں آزادانہ نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں صرف سرکاری اہلکار کے ہمراہ مخصوص مقامات تک رسائی ملے گی