امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد  کرتے ہوئے  31اداروں اور 17 افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق   امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ یہ گروہ جدید میزائل نظام اور امریکا میں بنے ہیلی کاپٹر کی غیرقانونی خریداری میں ملوث ہیں۔  امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کا جوہری ہتھیاروں کا حصول ہماری سلامتی اور مشرق وسطی کی سلامتی کے  لئے خطرہ ہے۔