بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر  کیلئے   استعمال ہونے والی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگا دی۔ میڈیارپورٹ   کے مطابق بارکھان میں نامعلوم افراد نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بنانے کی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگادی، تاہم واقعے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا، لیویز نے مشینری کو آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں