آزاد کشمیر الیکشن کہیں تیر چلا‘کہیں شیر گرجا ن لیگ کی برتری
پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں کے ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا‘چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعتوں کی درخواست پر پولنگ کا وقت شام 6بجے تک بڑھا دیا
کارکن کی ہلاکت کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے:بلاول بھٹو‘معمولی واقعات ہوئے ہیں اس ایک واقعہ کے سوا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا:رانا ثناء اللہ
میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاں) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات میں پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہو نے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ووٹر ٹرن آؤٹ اور سیاسی جماعتوں کی درخواست پر 5 بجے کے بعد پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع کی تھی، جس کے بعد مقررہ وقت 6 بجے پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہوا۔پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں کے ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا‘چند علاقوں میں ن لیگ کی برتری نظرآئی‘ آزادکشمیرکے حلقے ایل اے 6 کے پولنگ سٹیشن دربار بابا شادی شہید پر 2سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے امیدوار عبدالرزاق نے الزام لگایا ہے کہ مخالف پارٹی کے کارکنوں نے پولنگ سٹیشن پر جھگڑا شروع کیا،پولنگ سٹیشن نمبر95پر بھی آئی پی پی پی کارکنان نے جھگڑا کیا،دونوں پولنگ سٹیشن پر پولنگ روک دی گئی۔دوسری جانب ڈی آر اوکا کہنا ہے کہ دربارباباشادی شہید کے ایک پولنگ سٹیشن پر تصادم کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے،پولنگ سٹیشن پر شرپسندوں نے پولنگ باکس چھین کر آگ لگائی،ڈی آر او کا کہناتھا کہ جب بیلٹ باکس کو آگ لگائی گئی اس میں 232ووٹ تھے ،زاد کشمیر کے حلقہ نکیال میں پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کا کارکن مختار یونس جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ نکیال کے گاؤں دھیری میں پیش آیا جہاں پولنگ کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ کشیدگی بڑھنے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں مختار یونس موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے‘پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے-9 کوٹلی 2 نکیال میں پارٹی کارکن مختار یونس کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا متعلقہ حکام کہاں ہیں؟ الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپنی ممکنہ شکست سے بوکھلا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انتخابی عمل کو ہر صورت پرامن اور شفاف بنایا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا معمولی واقعات ہوئے ہیں اس ایک واقعہ کے سوا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا،