بارکھان، رکنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع بارکھان میں رکنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے  گئے۔زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور دکانوں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔