کندھ کوٹ میںمغوی پولیس اہلکار کے اغواکے بعد کچے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری،2 انعام یافتہ ڈاکو ہلاک 5 زخمی
لاہور(آئی این پی )صوبہ پنجاب میں راجن پور پولیس نے کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں 6 مغوی بازیاب کرا لئے جبکہ کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس کا ڈاکوئو ں کے خلاف آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق راجن پور پولیس کو کچہ کے ڈاکوئوں کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے، پولیس ٹیم نے 6 مغوی بازیاب کرا لئے روجھان کے علاقے کچہ جمال میں اغوا کار مغویوں کو لے کر کچے میں فرار ہو رہے تھے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق عمرانی گینگ نے گزشتہ اتوار روجھان سے 6 شہریوں کو اغوا کیا تھا، جس پر اجن پور پولیس نے کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ڈی پی او راجن پور کے مطابق پولیس کی بھاری نفری آپریشن کے دوران کچے کے ڈاکوئوں کے ٹھکانوں میں داخل ہوئی، جس کے بعد پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو فرار ہو گئے، تاہم ڈاکوئوں کے 7 سہولت کار گرفتار کر لئے گئے، بعد ازاں پولیس نے ڈاکوئوں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی