ڈاکوئو ں کے 17 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا، راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز اور آرپی جی برآمد ہوئے
راجن پور(آئی این پی)راجن پور میں کچے کے علاقے میں میں سندھ اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، گزشتہ ر ات ڈاکوئو ں کے خلاف آپریشن کے دوران 17 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ 5 مغوی بازیاب کرائے گئے، جن میں ڈاکٹر اور ڈسپنسر بھی شامل تھے۔ڈی پی او راجن پور محمد عمران نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈاکوں کے 17 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا، ڈاکوں کے ٹھکانوں سے راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز اور آرپی جی برآمد ہوئے۔ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ کچے سے بازیاب ڈاکٹر اور ڈسپنسر مغوی نہیں بلکہ ڈاکوں کے سہولت کار تھے، ڈاکٹر اور ڈسپنسر ڈاکوں کا علاج کر رہے تھے، دونوں نے مغوی ہونیکا ڈرامہ رچایا۔انور کھیتران کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور ڈسپنسر کا تعلق صادق آباد کے علاقے نواز آباد سے ہے، ڈاکٹر اور ڈسپنسر بھی پولیس آپریشن کے دوران ڈرون حملے میں زخمی ہوئے۔