شیری رحمان کی بلاول بھٹو کو سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی سیاسی خدمات کو سراہا ہے۔شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی سیاست میں مفاہمت اور مصالحت کا نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ ملک کے مفاد کو پارٹی سے بالاتر رکھا۔