بلاول بھٹو کی سالگرہ تقریبات منسوخ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر رواں سال کسی قسم کی تقریبات منعقد نہیں ہوں گی۔ پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کیک کاٹنے یا خوشی کی محفلیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما سید سبط الحیدر بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی سیلاب متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو کی 21 ستمبر کی سالگرہ کے دن متاثرہ خاندانوں کے لییعطیات جمع کیے جائیں گے۔